ٹیلی نار کی میرپور میں ناقص سروس۔چیرمین پی ٹی اے ریکارڈسمیت طلب

میرپور: ٹیلی نار کی میرپور میں ناقص سروس اور شہریوں کی شکایات کا ازالہ نہ ہوسکا ۔شہری نے وفاقی محتسب میں درخواست دائر کردی۔


تفصیلات کے مطابق ٹیلی نار کی میرپور اور اسلام گڑھ میں ناقص سروس نے شہریوں کو ازیت سے دو چار کر رکھا تھا متعدد بار شکایت کرنے پر بھی کمپنی سروس کو بہتر بنانےمیں ناکام رہی شہری کی جانب سے وفاقی محتسب میں دائرہ درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ ٹیلی نار کو متعدد بار شکایات درج کرانے کےباوجود سروس بہتری نہیں کی گئ اور پی ٹی اے کوبھی متعدد بار شکایات کی جس کا ازالہ نہ کیاگیا۔


دراخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پی ٹی اے ایکٹ 1966ء کے تحت پی ٹی اے کو اختیار حاصل ہے کہ وہ آزاد کشمیرمیں موبایل کمپنیوں کو ریگولیٹ کرے لیکن پی ٹی اے اپنی زمہ داری نبھانے میں ناکام رہی ہے۔ وفاقی محتسب نے درخواست کوقابل سماعت قرار دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے کوکل ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔