اسلام گڑھ کے رہاشی میں کرونا وائرس کی تصدیق۔مریضہ تاحال ٹریس نہ ہو سکی ۔مکمل تفصیلات

اسلام گڑھ: میرپورمیں کرونا وائرس کے مریضوں میں ہوش ربا اضافہ۔ ایک دن میں چودہ کیسز رپورٹ۔ ڈی ایچ او آفس کے مطابق نیو سٹی اسلام گڑھ کی رہائشی انصار بی بی زوجہ اظہر محمود میں کورونا وائرس مثبت آیا ہے لیکن تاحال مریضہ کو ھسپتال شفٹ نہیں کیا جا سکا۔


ا نتظامیہ نے جب مریضہ سے ریکاڈ میں دے گے نمبر پر رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ وہ نمبر سرگودھا کے رہائشی کا ہے اور اس کے مطابق وہ اس نام کی کسی عورت کو نہیں جانتا۔ ممکنہ طور پرمریضہ نے قارونٹائن سے بچنے کے لئے ریکارڈ میں غلط فون نمبر مہیا کیا تھا اور تاحال مریضہ کو ٹریس نہیں کیا جا سکا اور مریضہ خود بھی ٹیسٹ مثبت آنے کے حوالے سے لاعلم ہیں۔


ڈی ایچ او کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مقامی پولیس کے ساتھ ضلعی محکمہ صحت کی ٹیمیں بھی مریضہ کو ڈھونڈ رہی ہیں۔ مریظہ اپنے ساتھ باقی لوگوں کی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈال رہی ہے۔ضلعی حکام نے مقامی افراد سے اپیل کی ہے کہ اگر ان کے پاس مریضہ کے حوالے میں کوئی اطلاع ہو تو فوراً پولیس کو آگاہ کریں۔